ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپوزیشن بلیک منی اور بدعنوانی مخالف مہم کے خلاف:مودی

اپوزیشن بلیک منی اور بدعنوانی مخالف مہم کے خلاف:مودی

Fri, 16 Dec 2016 19:29:26    S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )نوٹ بند ی کے معاملے پر پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے تقریباََ ہنگامے کی نذر ہوجانے کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دورمیں گھوٹالے ہوتے تھے اور اپوزیشن اس کی مخالفت کرتا تھا لیکن اس حکومت نے بلیک منی کوختم کرنے کا مشن آگے بڑھایا ہے تو اپوزیشن اس کی مخالفت کر رہا ہے۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پہلے کی حکومت (یو پی اے) کے وقت گھوٹالے ہوتے تھے اور اپوزیشن اس کی مخالفت کرتاتھالیکن موجودہ حکومت(این ڈی اے)نے بلیک منی کو ختم کرنے کا مشن آگے بڑھا ہے اور اپوزیشن اس کی مخالفت کررہاہے۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کے مطابق ،وزیر اعظم نے لوگوں سے ڈیجیٹل معیشت کو استعمال کرنے کی اپیل کی جو بدعنوانی اور بلیک منی کو ختم کرنے میں مفید ثابت ہو گا۔مودی نے کہاکہ اس سے لین دین مؤثر اور شفاف بنے گا۔وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ اس سے پہلے، اپوزیشن پارٹیاں 2 -جی، کول گیٹ جیسے گھوٹالوں کو لے کرحکومت کے خلاف متحد ہوتی تھیں ، لیکن اب اپوزیشن بلیک منی اور بدعنوانی ختم کرنے کے لیے حکومت کی کوشش کے خلاف متحد ہے۔وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ کانگریس کے لیے پارٹی کا مفاد ملک کے مفاد سے اوپر ہے لیکن بی جے پی کے لیے ملک کا مفاد سب سے اوپر ہے۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بلیک منی کے معاملات کو دیکھنے کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی)قائم کرنے میں سابقہ حکومت کی ناکامی کا موضوع بھی اٹھا۔

کمار نے مطابق، وزیر اعظم نے کہا کہ آج بنگلہ دیش کی آزادی سے جڑا ’یوم فتح ‘ہے اور اس وقت اپوزیشن نے اس کا کوئی ثبوت نہیں مانگا تھا لیکن آج ثبوت مانگے جا رہے ہیں۔نوٹ بند ی کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پر نشانہ سادھتے ہوئے مودی نے کہا کہ انہوں نے بدعنوانی اور بلیک منی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی وکالت کی تھی لیکن 10سالہ حکومت کے دوران کچھ نہیں کیا۔انہوں نے اس ضمن میں بازو بازو کے سرکردہ لیڈر آنجہانی ہری کشن سنگھ سرجیت کا ذکر کرتے ہوئے اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔اننت کمار کے مطابق، مودی نے کہا کہ 70کی دہائی کے شروع میں وانگ چو کمیٹی نے نوٹ بند ی کی سفارش کی تھی اور اس وقت اندرا گاندھی وزیر اعظم تھیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ بائیں بازو کے سینئر لیڈر جیوتی موریہ باسو نے اسے تیزی سے لاگو کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ وانگ چو کمیٹی نے کہا تھا کہ اس سے معیشت مضبوط ہوگی، اب اس کے 45سال گزرنے کے بعد نوٹ بند ی ہوئی ہے اور کانگریس اس کی مخالفت کر رہی ہے، بایاں محاذ نے بھی کانگریس سے ہاتھ ملا لیا ہے۔


Share: